پولیس نے چین کے جنوبی صوبہ گورنگ ڈانگ سے 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مبینہ طورپر سمگل کیا جانے والا 22ہزار ٹن فریز گوشت برآمد کر لیا ہے ۔ مشتبہ افراد کو گذشتہ روز گورنگ ژی ژوآنگ کے علاقہ سے حراست میں لیا گیا اور پولیس نے ان کی نشاندہی پر چھاپہ
مار کر 22ہزارٹن گوشت قبضہ میں لے لیا ۔تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملزمان 2014سے یہ دھندا کررہے تھے اور اب تک 4کروڑ25لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت سمگل کر چکے ہیں اس میں چکن ونگز ، سور ،گدھے اور گھوڑے کا گوشت شامل ہے ، ملزمان غیر ملکی کمپنیوں سے گوشت خرید کر ہانگ کانگ اور ویت نام بھی سمگل کرتے تھے ۔